کوہلو میں وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوہلو اور ایف سی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

کوہلو 23 جولائی۔ کوہلو میں وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوہلو اور ایف سی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

 

کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر عقیل بلوچ ،کمانڈنٹ ایف سی برگیڈ بابر خلیل سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ہے منعقدہ کھلی کچہری میں کوہلو کے شہریوں نے بجلی،تعلیم، پبلک لائبریری، ،شہر میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال،سول ہسپتال میں ادویات کے فقدان،لیڈی میڈیکل ڈاکٹرز ، سکولوں کی بندش ،پولیس اسٹیشنوں کی کمی،نادرا آفس میں عدم سہولیات،گرلز کالج کی تعمیر، کوہلو سبی روڈ سمیت دیگر بنیادی مسائل بیان کئے ہیں ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل بلوچ نے شہریوں کے کئی مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ہیں

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

جبکہ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلو میں عوام کو بےشمار مسائل کا سامنا ہے مگر ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ہماری اولین ترجیح ہے کہ کوہلو کے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں اس سلسلے میں یہ کھلی کچہری صوبائی و ضلعی انتظامیہ کی ایک کڑی ہے جلد شہری موثر اقدامات گرونڈ پر دیکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ضلعی سطح کے علاوہ بعض مسائل کے حل کیلئے صوبائی و وفاقی سطح پر اعلی حکام کو آگاہ کرکے حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

 

کمانڈنٹ میوند رائفل نے امن و امان میں قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین ظاہر مزید سب مل کر علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل بلوچ کے علاوہ کمانڈنٹ میوند رائفلز بریگیڈ کرنل بابر خلیل ، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عمران۔ رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ مری ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان مری ، ایگزیکٹو انجنیئر ایریگیشن عبد القیوم مہمند ، ایگزیکٹو انجنیئر مواصلات و تعمیرات جعفر خان زرکون ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حضرت بلال شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ انجنیئر حمیداللہ خلجی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالغفور درانی ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل یوسف کھیتران ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی یعقوب شیرانی و دیگر ضلعی آفیسران موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.