کوئٹہ، 22 جولائی ، وزیر اعلٰی بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی میڈیکل طالبات کے مسائل حل کرنے کے لئے محکمہ ترقی نسواں بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔ یہ بات انہوں نے پرنسپل بولان میڈیکل کالج ڈاکٹر ڈاکٹر رضا محمد کاکڑ سے ملاقات کے دوران کہی۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ میڈیکل طالبات کو مطلوبہ سہولیات اور مواقع فراہم کر کے صوبے میں شعبہ صحت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ صوبائی مشیر نے بلوچستان کی میڈیکل طالبات کے لئے ہوسٹلز کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ میڈیکل طالبات کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔پرنسپل بولان میڈیکل کالج ڈاکٹر رضا محمد کاکڑ نے اس یقین دہانی پر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا شکریہ ادا کیا۔