ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا

خضدار : 23جولائی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا ۔

 

اجلاس میں ان اراضیات مالکان کو ادائیگی کے بارے میں غور و خوض ہوا کہ جن کی اراضیات ہائی ویز کی تعمیر اور ڈیم پراجیکٹ سے متاثر ہورہے ہیں۔ اجلاس میں متعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان بھی شریک تھے کہ جنہوں نے اجلاس کو یقین دھانی کرائی کہ قومی منصوبہ جات کے باعث تعمیراتی حصے میں آنے والی اراضیات کے مالکان کو معاوضہ جات کی جلد ادائیگی ممکن بنائی جائے گی تاکہ یہ قومی منصوبے مقررہ مدت میں پائے تکمیل کو پہنچ جائیں ۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

اجلاس میں حفیظ اللہ کا کڑ اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد ریاض سہیتو پروجیکٹ ڈاریکٹر این 30 ایم 8، این 25 عبد المنان کا کڑ لیگل اینڈ سروے زونل لینڈ افیسر این ایچ اے بلوچستان جمیل احمد آرایں این 25 این ۔ ایچ ۔ اے خضدار فرید پندرانی ایکسی ای این محکمہ آب پاشی خضدار لیاقت علی ایکس ای این بلڈنگ خضدار، شاہد حسین ایس ڈی او ایریگیشن خضدار، قاضی عتیق احمد ایکس ای این روڈز خضدار، عبد الرحیم ایس ڈی او پی ایچ ای خضدار، ذولفقار علی مینجر ایڈمن ، نادر مسیح ایگریکلچر افیسر زراعت خضدار، منیر احمد مینگل ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت خضدار، علی گوہر سپرینٹنڈنٹ اور لیاقت علی مینگل ڈپٹی کمشنر آفس خضدار نے شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.