حکومت افغانستان سمیت اہم امور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجا پرویز اشرف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے حکومت سے افغانستان سمیت تمام اہم امور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز شرف کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے اور افغانستان کی صورتحال توجہ طلب ہے، اس وقت تمام قائدین کو ایک دوسرے کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 3,084

انہوں نے باہمی مشاورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنا اور سمجھانا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر افغانستان سمیت اہم امور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اور قومی مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پُرامن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے لیکن اکیلی حکومت ان مسائل سے نہیں نمٹ سکتی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.