پی ٹی آئی حکومت کی 3 سالہ پرفارمنس رپورٹ کیلئے تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  :  تحریک انصاف حکومت کی تین سالوں کی پرفارمنس رپورٹ جاری کرنے کے لئے 26 اگست کو وفاق اورصوبوں میں تقریبات کا فیصلہ کرلیا گیا، اسلام آباد میں تقریب سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے، لاہور میں وزیراعلی عثمان بزدار تقریب سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 3,084

تحریک انصاف نے حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر وفاق سمیت صوبوں میں چھبیس اگست کو تقریبات کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے دارلحکومتوں میں بھی 26 اگست کو تقریبات ہوں گی، وزیراعظم عمران خان 26 اگست کو اسلام آباد میں مرکزی تقریب سےخطاب کریں گے، وفاقی وزرا اور پارٹی کے اہم رہنما تقریب میں شریک ہوں گے۔ تقریب میں تین سالہ پرفارمنس رپورٹ جاری کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی حکومت کی تین سالہ کامیابیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کریں گے۔

لاہور میں پنجاب حکومت کی تقریب سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خطاب کریں گے، عثمان بزدار تقریب میں پنجاب حکومت کی تین سالہ پرفارمنس رپورٹ جاری کریں گے، تحریک انصاف نے عاشورہ کے پیش نظر تین سالہ تقریبات کو موخر کیا تھا، اب یہ تقریبات چھبیس اگست کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.