اتوار سے اب تک کابل ائیرپورٹ کے علاقے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں: نیٹو عہدیدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیٹو کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے رؤٹرز کو بتایا کہ گذشتہ اتوار کو طالبان کے کابل پر قبضہ کرنے کے بعد سے اب تک ائیر پورٹ اور اس کے ارد گرد کم از کم 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نام نے ظاہر کرنے کی شرط پر عہدیدار نے بتایا ’کابل ایئرپورٹ کے باہر کا بحران افسوسناک ہے۔ ہماری توجہ تمام غیر ملکیوں کو جلد از جلد ملک سے باہر نکالنے پر مرکوز ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں
1 of 3,084

انھوں نے کہا کہ ہماری فورسز نےطالبان کے ساتھ کسی بھی جھڑپ سے بچنے کے لیےکابل ائیر پورٹ کے بیرونی علاقوں سے سخت فاصلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

برطانوی وزارت دفاع نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ایئرپورٹ کے باہر سات افغان شہری مارے گئے ہیں، تاہم انھوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.