مکہ مکرمہ میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور اس دوران خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنے والے زائرین سمیت کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مکہ سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے بیشتر علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں جب کہ عمرے پر آئے زائرین کو بھی کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مکہ مکرمہ سے کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں زائرین کو بارش کے دوران خانہ کعبہ میں دعا اور طواف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ایک ویڈیو مکہ کے کلاک ٹاور کی ہے جس میں بجلی گرنے کا منظر سحر میں مبتلا کردینے والا ہے۔
دوسری جانب حرمین شریفین کی انتظامیہ نے تیز بارشوں سے پیدا ہونے والے مسائل اور زائرین کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے۔