محمد وسیم کی فتح ہماری لیے باعث فخر ہے،جام کمال

بلوچستان24
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے دبئی میں فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے والے کوئٹہ کے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کے لیے کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کھیلوں کے بہترین انعقاد کے لیے صوبائی حکومت بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی

وزیراعلی بلوچستان نے فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے والے باکسر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں اس کھیل کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں