پشتون کسی کے ساتھ نسل ، زبان اور ثقافت کی بنیاد پر نفرت نہیں کرتے : محمود خان اچکزئی

0

رپورٹ : عبدالکریم

آج دنیا بھر میں پشتون ثقافتی دن منایا جارہا ہے اس سلسلے میں پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں مختلف جگہوں پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے اس سلسلے میں کوئٹہ کے میٹروپولیٹن کے سبزہ زار پر پشتون ثقافت کے اسٹال لگائیں۔

 

اسٹالوں پر پشتون قبائل کے پہناؤے بودوباش اور رسم و رواج کے تمام اشیاء سجائیں گئے ان اسٹالوں کودیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ امڈ آئیں ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی نے خصوصی طور پر اسٹالوں کا دورہ کیا ۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

اس دوران انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ نسل، زبان، اور ثقافت کے بنیاد پر نفرت نہیں کرتے کیونکہ نسل ، زبان اور علاقے کا تقسم اللّٰہ کا ہے ہم سب کا سلسلہ بی بی حواء اور آدم علیہ اسلام تک جاتا ہے وہاں ہم سب ایک ہے محمودخان اچکزئی نے مزید کہا کہ
انشاء اللہ اگلے سال ہم اس دن کو بڑے پیمانے پر منائے گے.

یاد رہے پشتون ثقافتی دن دوہزار پندرہ سے باقاعدہ منایا جارہا ہے اس کا مقصد پشتون ثقافت کو فروغ دینا ہے

 

قبائلی و سیاسی رہنما سردار آصف سرگڑھ نے پشتون ثقافتی دن کے حوالے سے بلوچستان24ڈاٹ کام سے گفتگو کرتےہوئے کہا پشتون ایک پرامن قوم ہے لیکن چالیس سالہ جنگ کی وجہ سے دنیا کے نظر میں پشتونوں کا ایک منفی تصویر بنا ہے جو حقیقی پشتونوں کی حقیقی تصویر نہیں ہے

 

سردارآصف سرگڑھ کے بقول پشتون انسان دوست اور دوسروں سے محبت کرنے والی قوم ہے اس تصویر کو زائل کرنے کیلئے پشتونوں کیلئے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ناگزیر ہے، سردار آصف سرگڑھ کا مزید کہنا تھا کہ پشتون نوجوان مہینے میں ایک بار لازمی اپنا روایتی لباس پہنیں تاکہ ہماری ثقافت معدوم نہ ہوں.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.