اسلام آباد : اداکارہ حریم فاروق نے ایک لائیو سیشن کے دوران کہا کہ ان کے اور علی رحمان بارے خبریں گردش کر رہی ہیں۔
حریم کے مطابق خبروں میں کہا جارہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرتے ہیں اور کسی رشتے میں منسلک ہیں۔
لیکن ایسی تمام خبریں من گھڑت ہیں ۔ علی رحمان خان ان کے بہترین دوست ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں۔