خضدار : ویب رپورٹر
زیرین وہیر وڈھ کے مکین پانی کی بوند بوند کیلئے ترسنے لگے ایم این اے فنڈ سے ملنے والے وٹر سپلائی اسکیمات پارٹی کے ایک عہدیدار نے اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں میں بانٹ دیئے سرکا ری واٹر سپلائی ذاتی زرعی زمینوں کیلئے استعمال کررہا ہے۔
عوام نے کمشنر قلات ڈویژن و اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
زیرین وہیر وڈھ کے سیاسی سماجی شخصیت کونسلر میر محمد گزگی مینگل نے کہا اکیسویں صدی میں زیرین وہیر وڈھ کے عوام پانی کے بوند بوند کو ترسنے لگے ۔
انہوں نے کہا ایم این اے فنڈ سے غریب عوام کیلئے منظور ہونے والے واٹر سپلائی اسکیمیں عوام کے بجائے ایک سیاسی شخص نے مبینہ طور پر اپنے ذاتی استعمال کیلئے اور اپنے عزیزوں میں بانٹ دیئے ہیں ۔ سرکاری واٹر سپلائی سے اپنے زمینوں کو آباد کررہاہے۔
مگر علاقے کے غریب عوام کئی میل دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام وکمشنر قلات ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کیلئے منظور شدہ واٹر سپلائی اسکیمات ایک سیاسی شخص کے بجائے عوام کے حوالے کیا جائے ۔