یہ آمر افسوسناک ہے ماضی کی طرح اس عذاب الٰہی کی توجہ اور اس کے اسباب عوامل اور علاج کی تدبیر خالصتاً ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم اللہ کے سامنے استغفار کرکے سجدہ زیر ہو جائیں جب معاشرے میں لوگ اپنی مال و دولت سے صدقہ و خیرات ‘زکواۃ دینے سے گریز کریں تو اللہ تعالی ان کی پیداوار ختم کرکے قید میں مبتلا کرتے ہیں بلوچستان سے خشک سالی کی خاتمے اور باران رحمت کیلئے 2نومبر کو میٹروپولٹین تمام سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام اجتماعی دعا ہوگی
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی‘پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک‘جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی‘جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر حاجی رحمت اللہ کاکڑ‘جمعیت اہلحدیث کے صوبائی ترجمان مولانا عصمت اللہ سالم‘پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ترجمان سردار بلند جوگیزئی‘جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ضلعی امیر قاری مہراللہ‘ہرنائی کھوسٹ کول مائنز کے چیف ایگزیکٹیو سعید آغا‘بلوچستان فورم آف انوائرمینٹل جرنلسٹ کے مرکزی صدر ظاہر خان ناصر‘دہ حق آواز کے چےئرمین حضرت علی اچکزئی ‘شاہ بران مندوخیل نے بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل رنلسٹ اور دہ حق آواز کے زیر اہتمام باران رحمت اور نماز استسقاء ادا کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مقررین نے کہاکہ یہ ایک اجتماعی اور عوامی مسئلہ ہے اس پر سیاسی جماعتوں نے توجہ دینا ہے کیونکہ اس وقت باران رحمت نہ ہونے کی وجہ سے باغات خشک‘مال مویشی کی ہلاکت جاری ہے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہے لیکن بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹ اور ان کے ساتھیوں نے حسن ذمہ دار نبھاتے ہوئے پوری سیاسی جماعتوں کیلئے ایک پیغام دیا کہ وہ ملکر باران رحمت کیلئے باہر نکلے اور اللہ تعالیٰ سے استغفار اور توبہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ ہم ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں اس پر اتفاق کرتے ہیں کہ 2نومبر بروز جمعرات بوقت 3بجے میٹروپولٹین میں اجتماعی دعا اور باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرینگے تمام سیاسی ‘سول سوسائٹی اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کارخیر میں شرکت کرکے ایک عام شہری کا حق ادا کریں انہوں نے کہاکہ حضرت محمدﷺ نے اپنے دور میں بھی باران رحمت کیلئے باہر نکلیں اور دعاکی ‘ ہمیں بھی اپنے آقائے دوجہاں کی نقش قدم پر چلتے ہوئے خشک سالی کے خاتمے کیلئے اپنا آواز بلند کرنا چاہئے انہوں نے کہاکہ جو قوم وعدے کی پاسداری اور زکواۃ سے انکاری ہوجاتے ہیں تو ان کے درمیان قتل وغارت گری شروع ہوجائیگی اور جس قوم میں زنا کاری عام ہو جائے ان پر اللہ تعالیٰ موت مسلط اور دوسری جانب قید نازل کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسی طرح جو قومیں زکواۃ نہیں دیتے وہ بھی مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں انہوں نے کہاکہ دنیوی نعمتیں دو گھڑی کی دھوپ اور چار دن کی چاندنی ہے ناپائیدار اور فانی ہیں پس عقل مند لوگ دنیا پر توجہ دینے کی بجائے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے پر ہر وقت مصروف ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب کوئی قوم اللہ کی عطاء کردہ نعمتوں پر شکرکرنے کی بجائے تکبر اور غرور شروع کریں تو ایسے لوگوں سے اللہ ناراض ہوکر ان کیلئے مشکلات پید اکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ جن مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے اس کی اصل وجہ ہمیں اپنے دین سے دوری اور اللہ تعالیٰ کو راضی نہیں کرسکیں۔
انہوں نے کہاکہ اب وقت ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے میدان میں نکلے اور توبہ استغفار کریں اور باران رحمت کیلئے نہ صرف آج بلکہ ہر نماز کے بعد دعا کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ہم پر مہربان ہو کر باران رحمت نازل فرمائیں انہوں نے کہاکہ آج کی دعا ہم نے خلوص دل کے ساتھ کیا ہے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری دلوں کی آواز سنتے ہوئے ہم پر باران رحمت کے دروازے کھول دینگے ‘ تقریب کی آخر میں خیرات اور اجتماعی دعا بھی کی گئی۔