سبی : ویب رپورٹر
سادات قومی موومنٹ کے مرکزی چےئرمےن سےد مہتاب شاہ نے کہا ہے کہ موجود ہ حالات مےں سادات کرم کا اےک پلےٹ فارم پر متحد ومنظم ہونا وقت کی اہم ضروری ہے سادات قومی موومنٹ ملک بھر سمےت دنےا بھر کے سادات کرم کی نمائندہ تنظےم ہے جو سادات کرم کے مسائل مشکلات کو مل جل کر حل کرنے کرنے مےں اپنا کردار ادا کررہی ہےں سادات قومی موومنٹ بلوچستان سمےت ملک بھر مےں ممبران سازی مہم جلد شروع کرے گی ۔
ان خےالات کا اظہار انہوں نے سادات قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما سے الطاف حسےن شاہ دوپاسی کی قےادت مےں ملنے والے وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کیا ۔
سادات قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین سےد مہتاب شاہ نے کہا سادات قومی موومنٹ کے قیام کا مقصد پاکستان سمت دنا بھر کے سادات کرم کو اےک پلےٹ فارم پر متحدو منظم کرنے کی خواہش مند ہے جس مں کافی حد تک کامیابی حاصل کرچکے ہےں انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات مےں سادات کرم کا متحد ہونا نہایت ضروری ہے تاکہ اتحاد واتفاق سے مل کر اپنے مقاصد کے حل کےلئے جدوجہد کی جاسکے آج ملک کے کونے کونے میں سادات کرام کئی مسائل کو شکار ہیں ۔
سادا ت قومی موومنٹ کا کوئی سےاسی مقصد نہیں ہم سادات کرام کی فلاح وبہبود کےلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرےں گے تاکہ اپنے ساتھیوں کو فعال کرسکےں سادات کرام کو چاہے کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کےلئے متحد ومنظم ہوکر جدوجہد کرےں تاکہ مل جل کر کام کےا جاسکےاس موقع پر سےد الطاف حسےن شاہ نے بتاےا کہ سوشل میڈےا کے ذرےعے پاکستان بھر کے سادات کرم کے ساتھ رابط میں ہے اور ان کے مسائل ومشکلات کو حل کرنے میں اہم رول پلے کررہے ہیں۔
بہت جلد ملک بھر مےں سادات قومی موومنٹ کی ممبر سازی کا سلسلہ بھی شروع کردےا جائے گا اس موقع پر انہوں نے مرکزی چےئرمےن سےد مہتاب شاہ کو بلوچستان مےں سادات کرم کو درپےش مسائل مشکلات کے بارے مےں تفصےلی آگہی بھی فراہم کی۔