ملک کو الیکشن نہیں صفائی کی ضرورت ہے : ظفر اللہ جمالی

0

ویب ڈیسک

شریف برادران ایک ٹریک پر نہیں ،دونوں کے راستے جدا ہیں ،حدود سے تجاوز فوج نہیں حکومت کر رہی ہے، پارلیمنٹ کی موت کا وقت قریب ہے ،میں سینئر ہوں نواز شریف میرے لیڈر نہیں ،وہ مجرم ہیں تو عزت کے ساتھ سزا دی جائے

سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو الیکشن کی نہیں صفائی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران ایک ٹریک پر نہیں ،دونوں کے راستے جدا ہیں ،حدود سے تجاوز فوج نہیں حکومت کر رہی ہے،میں سینئر ہوں نواز شریف میرے لیڈر نہیں ،وہ مجرم ہیں تو عزت کے ساتھ سزا دی جائے،میاں صاحب پارٹی قیادت چھوڑ دیں ،ریاض پیر زادہ ن لیگ کو بچانا چاہتے ہیں ، بھارت سے دوستی نہیں ہوسکتی،کاروباری مفاد کے باعث نوازشریف بھارت کے پیچھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,964

نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ جب بنگلہ دیش بن گیاتوبلوچ لیڈ روں نے کہا آزاد بلوچستان کا اعلان کیا جائے اس وقت صرف میرغوث بخش بزنجو اور نواب اکبربگٹی نے اس کی مخالفت کی تھی، اکبربگٹی کوشہید سمجھتاہوں ۔

انہوں نے کہاختم نبوت کے حلف نامہ کے معاملہ پرزاہد حامد اور دیگر نے ارکان اسمبلی کودھوکہ دیا۔ ملک میں ہرادارے کی اپنی ترجیحات ہیں۔

حکومت اپنی حدود سے تجاوزکر رہی ہے جبکہ پاک فوج اپنی حدود میں کام کررہی ہے۔ جمالی نے مزید کہا این آر او کروا کر پاکستان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ پارٹی صدرکے معاملے پر آئینی ترمیم نہیں کرنی چاہئے تھی،میاں صاحب کو چاہئے تھاپارٹی قیادت کسی دوسرے کوسونپ دیتے۔ انہوں نے کہا ریاض پیرزادہ چاہتے ہیں ن لیگ کسی طورپربچالی جائے۔

نوازشریف اس وقت مشکل میں ہیں، اگروہ مجرم ہیں توانہیں عزت کے ساتھ سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران ایک ٹریک پرنہیں ہیں،دونوں بھائیوں کے راستے جداہیں۔ پارلیمنٹ کی موت کا وقت قریب ہے ،شاہد خاقان عباسی کو چاہئے پارلیمنٹ کو گھربھیج دیں۔دیکھنا ہے پہلے مارچ آتاہے یا کوئیک مارچ؟ نوازشریف میرے لیڈرنہیں میں ان سے سینئرہوں ۔ الیکشن نہیں صفائی کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا بھارت سے دوستی نہیں ہوسکتی،کاروباری مفاد کے باعث نوازشریف بھارت کے پیچھے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.