مقبوضہ کشمیر میں پی ڈی پی کے لیڈران کے گھروں پر دستی بم حملے

سرینگر :ویب ڈیسک

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اب بھارتی فوج کے بعد نامعلوم افراد متحرک ہو گئے ہیں جنھوں نے 24گھنٹوں کے دوران 5مقامات کو نشانہ بنایا ہے ۔گزشتہ شام جنوبی کشمیر کے سب ڈویژن ترال میں اسلحہ برداروں نے پے در پے حملے گئے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ افرادنے سیر جاگیرترال گاﺅں میںدن کے بارہ بجے کے قریب ایک خاتون روبی جان زوجہ محمد شفیع وگے کو پستول سے گولی مار کر بری طرح زخمی کیا جبکہ ان کے گھر میں بطور مہمان ٹھہری 30سالہ یاسمینہ جان دخترغلام رسول بٹ ساکن کھنموہ پانپورہ کو گولی لگی جسے فوری طور ترال ہسپتال پہنچایا گیا تاہم بعد میں یاسمینہ جان زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی۔جبکہ روبی جان کو مزید علاج ومعالجے کے لئے سرینگر منتقل کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق روبی جان اپنے صحن میں کپڑے دھو رہی تھی جس کے دوران یہ حملہ ہوا ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے محسوس ہوتا ہے مہمان ٹارگٹ نہیں تھی۔پولیس نے جائے وقوع سے پستول کے تین خول بر آمد کئے ہیں۔ سہ پہر تین بجے کے قریب نا معلوم افراد نے ترال بالا میں نیشنل کانفرنس کے لیڈر محمد اشرف بٹ کے صحن میں ایک دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کی وجہ سے پورا ترال لرز اٹھا ۔گرینیڈ دھماکے میں انکی حفاظت پر مامور180بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرعلی محمد شیخ زخمی ہوا تاہم کنبے کے تمام افراد اس حملے میں محفوظ رہے۔

اس سے قبل نا معلوم بندوق بردار پی ڈی پی کے زونل صدر محمد اشرف رفیقی ساکن ڈاڈسرہ کے گھر میں داخل ہوئے اور گھریلو سامان تہس نہس کر کے فرار ہوئے ۔ انہوں نے ہوا میں کئی گولیا ںبھی چلائیں ۔جسکی وجہ سے ڈاڈسرہ میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا ۔ادھر دوران شب بٹہ گنڈ ترال گاﺅں میں جموں کشمیر پولیس کے ایک افسر کے گھر میںاسلحہ بردار گھس گئے اور وہاں توڑ پھوڑ کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو روزقبل ایم ایل اے ترال مشتاق احمد شاہ کے رہائشی مکان پر گرینیڈ حملہ کیا گیاتھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ ادھر اتوار کی رات قریب 8بجے آرونی بجبہاڑہ میں پچھلے6سال سے مقیم اتر پردیش کے دوکاندارکو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔شاکر بھائی کے نام سے مشہر اپنی کرائے کی دکان پر بیٹھا تھا جب اسے گولیاں ماری گئیں اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

حملہ آوروں کی تعداد دو بتائی جا تی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ شاکر بھائی اتر پردیش کا رہنے والا ہے اور وہ پہلے زینہ پورہ اور پچھلے 6سال سے آرونی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کرایہ پر رہ رہا تھا۔اسکے ہاں دو بیٹے بھی ہیں۔اسکی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثناءترال کے واگڈ علاقے میں فوج نے ایک سرگرم جنگجوں کے والد کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دورا ن لوگوں کی مارپیٹ کی جس میں کئی افراد کو چوٹیں آئی ہیں جبکہ علاقے میں مارپیٹ کے خلاف مکمل ہڑتا ل رہی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.