شاہرگ میں10مائنز مزدوروں کی ہلاکت کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ :ویب رپورٹر

پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام شاہرگ میں10مائنز مزدوروں کی ہلاکت کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

مظاہرے سے فیڈریشن کے صدر سلطان محمد خان‘عبدالستار‘شاہ علی بگٹی‘نصیب اللہ درانی‘سعید احمد ‘عبدالحلیم خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاہرگ میں پیش آنیوالے دلسوز واقعہ میں10مائنز مزدوروں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور تین زخمی ہوئے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مائنز میں رونماء ہونیوالے حادثات اور واقعات روز کا معمول بن چکا ہے لیکن صوبائی حکومت ‘منسٹر آف مائنز‘چیف انسپکٹریٹ آف مائنز اور متعلقہ ادارے بے حسی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اوپر سے نیچے تک حتیٰ کہ منسٹری مائنز‘ڈائریکٹوریٹ آف مائنز کے اہلکاراپنے مفادات کے حصول کیلئے کوشاں ہیں ‘مائنز مالکان‘غیر رجسٹرڈ ٹھیکیداران مزدوروں کے اموات میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

انہوں نے کہاکہ آج تک جتنے واقعات رونما ہوئے ہیں ان کی انکوائری تشکیل دی جاتی ہے لیکن آج تک کسی مائنز کی الاٹمنٹ منسوخ ہوئی ہے اور نہ ہی کسی ذمہ دار کو سزا ہوئی ہے۔

اس سے قبل3اکتوبر کو بھی شاہرگ مائنز میں تین مائنز جاں بحق ہوئے اسی طرح چھ مہینوں کے دوران دکی‘چمالنگ‘مسلم باغ‘سورنج ‘مارواڑ وغیرہ میں درجنوں کاکن جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ تمام مائنز محنت کشوں کی ہلاکت بلوچستان ہائی کورٹ کی زیر نگرانی جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ واقعہ کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزادی جاسکیں ‘ انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپے فوری ادا کیا جائے مائنز ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے قوانین پر عمل کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.