کوئٹہ میں جعلی اور غیر مستند ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

کوئٹہ : اسٹا ف رپورٹر
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں جعلی اور غیر مستند ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے 23اکتوبر بروز منگل مختلف میڈیکل اسٹورز کا اچانک معائنہ کیاگیا۔

اس دوران 33ادویات کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے اس موقع پر 9شوکاز نوٹس جاری کئے گئے اور کوئٹہ میں 4جبکہ ضلع ژوب میں 2میڈیکل اسٹورز اور2کلینکس کو سیل کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیا ۔

حب میں محکمہ صحت کی انتظامیہ کی جانب سے ایک کلینک کو سیل کردیاگیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.