نومبر کے آتے ہی پوری دنیا میں موسم میں نمایاں تبدیلی آگئی ہے اور سرد کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، اس تبدیلی کے اثرات نئی دہلی میں پائے گئے ہیں جہاں 17 سال بعد نومبر کا سب سے سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق موسمِ سرما نے شمالی ہندوستان کے بڑے حصوں میں اپنی برفیلی گرفت مضبوط کر لی ہے، دارالحکومت نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ریکارڈ کیا گیا ، جو 2003ء کے بعد سے اب تک کا کم ترین درجہ حرارت ہے۔ دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، اس سے قبل رواں سال جنوری میں نئی دہلی کا 1901ء کے بعد سب سے سرد ترین موسم ریکارڈ کیا گیا تھا، جس نے سردی کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا تھا۔