لاہور میں اسموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 306 پر پہنچ گیا

لاہور  پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ، لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 306 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔

کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ 463 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ میں 419، ماڈل ٹاون میں 380، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 345، ایف سی میں 316 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

علامہ اقبال ٹاون میں 320، پنجاب یونیورسٹی میں 320، ایڈن کاٹیجز میں 395 اور انارکلی بازار میں اے کیو آئی 317 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمات کے مطابق شہرمیں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.