دنیا کی مہنگی ترین اور پر تعیش کاریں بنانے والی امریکی کمپنی رولز رائس نے اب دنیا کا تیز ترین الیکٹرک طیارہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق387.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار رکھنے والے کے طیارے کو کمپنی نے اسپرٹ آف انوویشن کا نام دیا ہے، کمپنی کے مطابق 16 نومبر کو ٹیسٹ پرواز کے دوران طیارے نے مجموعی طور پر 3 ریکارڈز بنائے ہیں جس میں 345.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 1.86 میل کا راستہ طے کرنا ہے۔
اسپرٹ آف انوویشن طیارے نے برطانوی وزارت دفاع کی فوجی ٹیسٹنگ سائٹ پر 300 میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار پر 9.32 میل کا سفر کیا، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 182 میل فی گھنٹہ تھا۔ اعدادوشمار کو عالمی گورننگ باڈی فیڈریشن ایروناٹیکل انٹرنیشنل کے پاس تصدیق کے لیے جمع کرایا گیا ہے