سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو 28 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

 تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری اور خالد یوسف عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

 جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سوال کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی کدھر ہے؟،عدالتی عملے نے سائفر کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جج کو دی،جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے وکیل علی بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بخاری صاحب آپ کے لیے تو بڑی کامیابی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

 وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے یہی کہہ رہے تھے۔

 بعدازاں عدالت نے  چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.