چرچ پر حملہ بلوچستان پر حملہ

0

کوئٹہ :ویب رپورٹر

تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام میتھوڈسٹ چرچ پر حملہ اور خیزی چوک پر واقع چرچ کی سیکورٹی کے حوالے سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614

مظاہرین نے دہشتگردی کیخلاف نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء سردار زین العابدین خلجی ‘اقلیتی ونگ کے رہنماء نوید مشرف‘لال شاہ اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع میتھوڈسٹ چرچ پر حملہ ہوا وہ کھلے عام دہشتگردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ چرچ پر حملہ بلوچستان پر حملہ تصور کرتے ہیں دہشتگرد یہ نہیں دیکھتے کہ یہ کون ہے بلکہ وہ فساد برپاء کرنے اس طرح دہشتگردی کے واقعات رونما کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں مزید چرچ اور خاص کر کوئٹہ کے علاقے کرسچن ٹاؤن سمنگلی ائیر بیس میں واقع چرچ بھی عدم تحفظ کا شکار ہے بلکہ گزشتہ کئی سالوں سے بجلی اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چرچ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ سمنگلی ائیر بیس میں واقع چرچ کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.