پاک ایران سر حدی شہر تفتان میں ایران کی جانب سے میرو انتظامی سید کمیلی ،سپا ہ پازداران کے جنرل قربان محمد اشدی و دیگر ایرانی آفیسران تفتان کا دورہ کیا
چاغی ۔۔۔رپورٹ غلام فاروق سیاہ پاد
جہاں سے ایرانی اور پاکستانی حکام نے مشترکہ بی پی 72سے لیکر بی پی 131کا مشترکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی پٹرولنگ کی
پاکستان کی جانب سے برگیڈیئر راحت علی ،کمانڈنٹ تفتان عمر ستار ،اے سی تفتان ظفر اقبال کبدانی ،رسالدار میجر اکبر جان ودیگر شریک تھے
پاکستانی اور ایرانی حکام نے سر حدی شہر تفتان میں اجلاس میں پاک ایران سر حدی علاقوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر اور مظبوط بنانے کے لیئے پہلی بار فضائی پٹرولنگ کا آغاز کیا گیا
فضائی پٹرولنگ ایک دفعہ پاکستان اور ایک دفعہ ایران کی جانب سے مشترکہ کیا جائے گا اور سر حدی علاقوں کو ہر قسم کی دہشتگردی ،اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیئے اتفاق کیا گیا
ذرائع کے مطابق زمینی پٹرولنگ معمول کے مطابق جاری رہے گی
فضائی پٹرولنگ پہلی بار دونوں سر حدی حکام کی جانب سے مشترکہ ہوگا ایرانی حکام اجلاس کے بعد سر حدی شہر تفتان سے واپس ایران روانہ ہوگئے