ڈی ای او تعلیم قلعہ عبداللہ اساتذہ دشمن اقدامات ناقابل قبول ہے
قلعہ عبداللہ
ویب رپورٹر
اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی سراسرظلم ہے احتجاج پر مجبور کیا جارہاہے
تفصیلات کیمطابق گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن قلعہ عبداللہ کے ضلعی صدر حاجی نظرعلی میزئی ،جنرل سیکرٹری فضل محمد اچکزئی ،حاجی عطاء اللہ،دوست محمد،نورعلی نور،حیات اللہ ،عبدالمنان منگلزئی،سید جسیم آغا،عبدالباری،حاجی نصراللہ،حاجی عبداللہ،میاں محمد زاہد،شہباز خان اور دیگر ارکان نے ضلعی تعلیمی آفیسر قلعہ عبداللہ کے اساتذہ دشمن اور تعلیم دشمن اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس سے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات کا مقصد اساتذہ کو دیوار سے لگانا اور انہیں احتجاج پر مجبور کرنا ہے ۔
اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی بعض لوگوں کی خوشنودی کیلئے کیا گیا ہے ،ایسے اساتذہ سے بھی تنخواہیں کاٹ لی گئی ہے جو ٹریننگ پر تھے جبکہ ان اساتذہ سے جنہوں نے اس سے رقم دی ہے ان سے کتوتی نہیں کی گئی ہے ،
ان سے فی استاد ایک مخصوص فرد کے ذریعے سے 10ہزار روپے لئے گئے ،سالوں سے غیرحاضر سیاسی اساتذہ سے پوچھ گچھ تک نہیں کیا جاتا جس کی انہیں نشاندہی کی گئی ہے ،جبکہ ایک دن کے استاد سے کٹوتی باعث تعجب اور قابل مذمت ہے اور اس کا یہ عمل اساتذہ کو احتجاج پر مجبور کرناہے ۔