مردم شماری سیاسی اور اقتصادی سمیت دیگر شعبوں کے لئے انتہائی ضروری ہےسہیل الرحمان بلوچ

کوئٹہ   ۔ڈیجیٹل مردم شماری کی اہمیت بہت زیادہ ہے ڈیجیٹل مردم شماری سے جو ڈیٹا حاصل کریں گے اسے ہم مختلف شعبوں میں بہتر منصوبہ بندی کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ نے ان خیالات کا اظہار وفاقی ادارہ شماریات کے زیر اہتمام 7ویں ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے منعقدہ ٹریننگ سیشن کی اختتامی تقریب کے موقع پرکیا۔انہوں نے کہا کہ تمام ماسڑر ٹرینرز مردم شماری کو ایک قومی فریضے کے طور پر سرانجام دیں اور شمار کنندہ کو بہتر طور پر مکمل ٹریننگ دیں تا کہ مردم شماری کے ذریعے بہتر ڈیٹا حاصل کیا جاسکے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری سیاسی اور اقتصادی سمیت دیگر شعبوں کے لئے انتہائی ضروری ہے صوبائی حکومت اس سلسلے میں آپ سے بھرپور تعاون جاری رکھے گی آپ حضرات نے جس دلجوئی اور خوش اسلوبی یہ 5 روزہ ٹریننگ حاصل کی ہے انشاءاللہ اس کے بہتر مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔

آخر میں ڈائریکٹر وفاقی ادارہ شماریات محمد صہیب نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کا ڈیجیٹل مردم شماری کے ٹریننگ سیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرنے پر شکریہ ادا کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.