بلوچستان 24کی خبر پر ایکشن ،ایم ایس سو ل اسپتال پشین سمیت چھ ایم ایس معطل

0

رپورٹ ۔۔۔ارباز شا ہ

بلوچستان 24پر گزشتہ روز پشین سول اسپتال میں ایمرجنسی یونٹ کی غیر فعالی کے حوالے سے خبر چلی تھی جس کا سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد نے نوٹس لیکر ایم ایس سول اسپتال پشین کو معطل کردیا

واضح رہے کہ بلوچستان 24کی ویب سائٹ اور ریڈیو پر اس خبر کی نمایاں طور نشر و اشاعت کی گئی تھی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,722

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اس پر سیکرٹری صحت نے نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال پشین ڈاکٹر عبدالجبار بلکہ ایم ایس زیارت ڈاکٹر جہانگیر جعفر ،ایم ایس قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر اختر محمود ،ایم ایس دکی ڈاکٹر جوہر خان ،ایم ایس موسیٰ خیل ڈاکٹر سیف الدین بگٹی اور ایم ایس جھل مگسی ڈاکٹر رخشانی مگسی کو معطل کردیا ہے جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام معطل میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی جگہ پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کو عارضی سونپا کیا گیا ہے

بلوچستان 24سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ عبدالماجد نے بتایا کہ پشین سول اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ کی غیر فعالی اور سرکاری احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ان میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو معطل کیا گیا

 

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.