وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا محور اپوزیشن جماعتیں ہیں، شیریں رحمان

کراچی  پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا محور اپوزیشن جماعتیں ہیں، حکومتی کارکردگی یا عوام نہیں، آپ ملک کے وزیراعظم ہیں کوئی ڈکٹیٹر نہیں، آپ اپنی نا اہلی، ناکامیوں اور بد انتظامی کی وجہ س گھر جائیں گے، تین سال کی حکمرانی کے بعد عوام آپ سے کارکردگی کے حوالے سے پوچھ رہی ہے۔

 اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی شیریں رحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دھمکیوں کے ذریعے کس کو پیغام دینا چاہ رہے ہیں، وزیراعظم کا لہجہ اور الفاظ آج بھی کنٹینر سیاست والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کنٹینر سے کب اترے گی، تین سال کی حکمرانی کے بعد لوگ آپ سے کارکردگی کے بارے میں پوچھ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا محور اپوزیشن جماعتی ہیں، حکومتی کارکردگی یا عوام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

انہوں نے کہا کہ جمہوری اور سیاسی لوگ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر اس طرح کی دھمکیاں نہیں دیتے، آپ کو شائد ابھی تک احساس نہیں ہوا کہ آپ ملک کے وزیراعظم ہیں، کوئی ڈکٹیٹر نہیں، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو جیلوں میں رکھ کر بھی آپ ان کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں کر سکے، آپ کے تمام وعدے اور دعوے جھوٹ پر مبنی تھے، عوام آپ کو مسترد کررہی ہے، آپ اپنی نا اہلی، ناکامیوں اور بد انتظامی کی وجہ سے گھر جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.