آصف علی زرداری نے پارک لین ریفرنس کو بھی چیلنج کردیا

0

اسلام آباد سابق صدر وچیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے پارک لینریفرنس کو بھی چیلنج کردیا۔ نیب ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کے بعد بالخصوص سیاسی شخصیات کی جانب سے مقدمات کی واپسی کا سلسلہ جاری ، سابق صدر آصف زرداری نے پچھلے کئی مقدمات کے بعد پارک لین ریفرنس کو بھی نیب قوانین میں ترمیم کے تحت چیلنج کردیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,992

آصف زرداری نے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں رہا، عدالت پارک لین ریفرنس واپس کرے یا بری کردے۔واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے دو ریفرنس پہلے ہی واپس ہو چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.