یوکرائن،صدارتی دفتر کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی

0

کیف  یوکرائن کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ اولیکسی اریستووچ نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدارتی دفتر کے نائب سربراہ اولیکسی اریستووچ نے اپنا استعفی یوکرینی صدرکو پیش کر دیا ہے۔

کریلو ٹیمو شینکو کا کہنا ہے کہ ہر دن، ہر لمحے اچھے کاموں کے لیے موقع اور بھروسہ کرنے پر یوکرینی صدر کا شکر گزار ہوں۔صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔اولیکسی اریستووچ کا کہنا تھا کہ میں مثالی مہذب روّیہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔

جب کوئی بنیادی غلطی کی جائے تو ضروری ہے کہ استعفیٰ دے دیا جائے۔روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی اریستووچ کے بیان کی مثال دی اور حملے کے روسی فوج کی طرف سے کئے جانے سے متعلق دعووں کی تردید کی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.