زیرتعمیر عمارت گرنے سے دبئی لرزاٹھا، شہر بھر میں خوف طاری

0

دبئی  دبئی میں زیرتعمیر عمارت اچانک گر گئی ۔ خوفناک دھمکے سے ارد گرد کی عمارتیں لرز گئیں ، لوگوں میںخوف وہراس، عمارت گرنے سے پیدا زوردار دھماکےکے بعد عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہم نے سمجھا کے دبئی میں زلزلہ آگیاجس کی وجہ سے ان کی عمارات جن میں یہ ارتاش پیدا ہوا۔

دبئی کے میڈیا سٹی کے قریب دبئی پرل نامی زیر تعمیر ایک بڑی عمارت کے اچانک گرنے سے میڈیا سٹی کے لوگ بھی یہ سمجھ کر خوف زدہ ہو گئے کہ جیسے زلزلہ سا آگیا ہو۔میڈیا سٹی سے ایک ٹویٹر صارف پوجا شرما نے اپنا یہ خوف ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائیے کیا میں اکیلی ہوں جس نے دبئی میں ایک بڑا زلزلہ محسوس کیا؟

ایک اور ٹویٹر صارف سونی سنگھا اپنے ٹویٹ میں لکھا مجھے لگا جیسے دبئی میں زلزلہ آیا ہے ، کیا کسی اور نے بھی ایسا محسوس کیا کہ ان کی بلڈنگز بھی لرز اٹھیں؟واضح رہے دبئی پرل کی اس گر جانے والی عمارت کے چار ٹاور تھے جن میں 140 اپارٹمنٹس ، سات فائیو سٹار ہوٹلز اور ساٹھ سے زیادہ ریستوران ڈیزائن کا حصہ تھے۔جبکہ 1600 افراد کے بیٹھ سکنے والا ایک تھیٹر بھی اس عمارت کا حصہ تھا۔

اس کی تعمیر میڈیا سٹی، انٹر نیٹ سٹی اور نالج ویلیج کے نزدیک جاری تھی۔ عمارت کے گرنے کی خبر جلد ہی پورے دبئی میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ جس سے لوگوں کو اطیمنان ہو گیا کہ یہ کوئی خوف ناک اور تباہ کن زلزلہ نہیں تھا صرف دبئی پرل کا انہدام ہوا ہے۔یاد رہے 2021 میں ایران کے علاقے میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے امارات میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔

حتیٰ کہ ایران اور دبئی میں آفٹر شاکس بھی یکساں طور پر محسوس کئے جاتے رہے۔اسی طرح سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق 2022 میں جنوبی ایران نے رچر سکیل پر 6،00 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے بھی امارات میں محسوس کیے گئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.