کیلفورنیا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ7 افراد قتل،ملزم گرفتار

0

کیلیفورنیا  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ہاف مون میں فائرنگ کے واقعے میں مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ایک روز قبل مونٹیری پارک میں بھی فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔پولیس نے ملزم کو پارکنگ میں اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ملزم کی گاڑی سے پولیس کو ایک خودکار پستول بھی ملی۔ قتل کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔مسلح شخص نے فائرنگ فارم ہاؤس میں دو الگ الگ مقامات پر کی تھی۔ پولیس کو ایک مقام سے 3 اور دوسرے مقام سے 4 لاشیں اور ایک شدید زخمی شخص ملا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کے شہر ہاف مون بے کے فارم ہاؤس میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 7 افراد کھیتوں میں کام کرتے تھے۔سان میٹیو کاؤنٹی شیرف کرسٹینا کارپس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت 67 سالہ چونلی ژاؤ کے نام سے ہوئی ہے جو جائے وقوعہ کے نزدیک ہی ایک فارم ہاؤس میں کام کیا کرتا تھا۔

ایک روز قبل کیلی فورنیا میں ہی چین کے سال نو کی مناسبت سے ہونے والی ڈانس پارٹی پر 72 سالہ شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 10 افراد کو قتل کردیا تھا اور خود بھی اپنی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.