دبئی آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے بعدراولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈکی تحریک پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا ۔آئی سی سی نے اپیل پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ ’بیلو ایوریج‘ نہیں تھی۔
یاد رہے کہ گز شتہ برس آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔