انتخابی شیڈول سے قبل لوگ فہرستوں میں اپنا اندراج یقینی بنائیں، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان

0

کوئٹہ   صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام انتخابی شیڈول جاری ہونے سے پہلے انتخابی فہرستوں میں اپنا اندراج یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن آ ف پاکستان عوام الناس اورانتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں کو آگاہ کرتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 39 کے تحت انتخابات کے شیڈول کیجاری ہوتے ہی انتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

جس کے بعد ووٹ کے اندراج، منتقلی ودرستگی کا عمل الیکشن کے انعقادتک روک دیا جائے گا۔عوام الناس اور رائے دہندگان کو آگاہ کیاجاتا ہیکہ انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج ومنتقلی، حذف اور درستگی کوائف کروالیں۔

عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات جاننے کے لیے 8300پرشناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں اور ووٹ اندراج ومنتقلی کے لیے فارم نمبر21،کسی ووٹ پر اعتراض /حذف کے لئے فارم نمبر 22 اور درستگی کوائف کے لیے فارم نمبر 23 متعلقہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر میں جمع کروایا جاسکتا ہے۔ مزید معلومات اور فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ  یامتعلقہ دفترضلعی الیکشن کمشنر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.