مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کے فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک کارروائی کے دوران اندھادھند فائرنگ کرکے 2فلسطینی نوجوانوں کو شہید اور 6کو زخمی کر دیا ہے ۔
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران سالہ محمد عزیزی سینے میں گولی لگنے سیجبکہ 28 سالہ عبدالرحمن جمال سلیمان سوبھ سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 6 دیگر زخمی ہوئیجن میں2 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی رپورٹ پر فوری طور پر کوئی تبصرہ کیے بغیر کہا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس میں آپریشن کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ مارچ کے آخر سے اب تک کم از کم 52 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیجن میں الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو اکلیح بھی شامل ہیں۔