گورنر بلوچستان کو کمشنر ژوب ڈویژن نے امن و امان کی صورتحال، اٹھائے گئے اقدامات اور انتظامات پر بریفنگ دی. گورنر بلوچستان نے ہدایت کی کہ ادارے آپس میں مربوط روابط بڑھائیں اور دن رات پوری طرح چوکس رہیں۔ حفاظتی انتظامات اور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائیگی. تمام محکموں کے افسران اور ملازمین سرکاری دفاتر میں اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیں*
ژوب 24 جولائی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے آج بروز بدھ اپنے دو روزہ دورہ ژوب کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے ملاقات کی جہاں کمشنر ژوب ڈویژن طارق الرحمن بلوچ ژوب میں تازہ ترین امن و امان کی صورتحال، اٹھائے گئے اقدامات اور انتظامات پر بریفنگ دی.
اس موقع پر صوبائی وزراء میر عاصم کرد گیلو ، نور محمد دومڑ، ڈپٹی کمشنر ژوب محبوب احمد اچکزئی، ایکٹینگ ڈی پی او اختر اچکزئی اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر آفیسرز بھی موجود تھے.
گورنر بلوچستان نے ژوب اور اس سے متصل دیگر اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، اٹھانے گئے اقدامات اور بارڈر سے متعلق سیکورٹی کے انتظامات پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ حفاظتی انتظامات اور خاص طور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائیگی. گورنر بلوچستان نے ہدایت کی کہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ مربوط روابط بڑھائیں اور دن رات پوری طرح چوکس رہیں۔
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ژوب اور شیرانی ڈسٹرکٹ میں عوام کو ان کی دہلیز پر صحت، تعلیم، صاف پانی اور دیگر سہولیات پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں.
انہوں نے تمام محکموں کے افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ دفتروں میں اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیں.