بلوچستان کی خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے “میری پہچان”جیسے منصوبوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہوگی

کوئٹہ، 24 جولائی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے “میری پہچان”جیسے منصوبوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہوگی۔

 

یہ بات انہوں نے سماجی تنظیم دوچ پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے خواتین کو سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر وومن چیمبرز آف کامرس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے اقدامات کے لئے پرعزم ہے جن کے ذریعے خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں شامل ہونے، وسائل کا تبادلہ کرنے اور ایک دوسرے کی کاروباری کوششوں کو پذیرائی دینےکا موقع ملے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

صوبائی مشیر نے نصیرآباد ضلع میں خواتین کے لئے تربیتی پروگراموں کے انعقاد پر توجہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر خواتین کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنءکمیونٹیز اور معیشت میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔ “خواتین کی تربیت اور ترقی میں سرمایہ کاری کرنا، خاص طور پر نصیرآباد جیسے اضلاع میں، ہماری سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.