ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن اور اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد زہری کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار کی سربراہی میں میجر سالدار نے اپنی فورسز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ڈپوز کے خلاف کارروائی کی

 جولائی 2024، گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن اور اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد زہری کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار کی سربراہی میں میجر سالدار نے اپنی فورسز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ڈپوز کے خلاف کارروائی کی۔

 

اس آپریشن کے دوران چار غیر قانونی ڈپوز کو سیل کر دیا گیا۔یہ کارروائی ایک ماہ قبل دیے گئے نوٹس کی پیروی میں کی گئی، جس میں ڈیزل اور پٹرول ڈپو مالکان کو مطلع کیا گیا تھا کہ ان کے ڈپوز شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور کسی بھی وقت المناک حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان ڈپوز کو شہر کے اندر رکھنا چلتے پھرتے بم سے کم نہیں ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد زہری نے کہا کہ جب تک یہ غیر قانونی ڈپوز شہر سے باہر منتقل نہیں کیے جاتے، ان کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

مزید براں، ڈپوز مالکان کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی دی گئی تھی، مگر اب تک ان کے پاس فائر بال، فائر سینڈ بکٹ اور فائر اسٹینگوشر جیسے حفاظتی آلات موجود نہیں ہیں۔ ان حفاظتی آلات کی عدم موجودگی کے سبب یہ ڈپوز شہری آبادی کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کی حفاظت کے لیے یہ آپریشن جاری رہے گا اور جب تک یہ ڈپوز شہر سے باہر منتقل نہیں ہوتے، قانونی کارروائی میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.