کوئٹہ 24 جولائی2024:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت اور چیف سیکٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ بارکھان کی زیر نگرانی میں ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم اور کمانڈنٹ ماﺅند رائفل نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا,
جس میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں شہریوں نے امن وامان۔ بجلی کی عدم فراہمی۔نا جائز تجاوزات۔قبضہ مافیہ۔ صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، اور سڑکوں کی بحالی سمیت مختلف محکموں سے متعلق شکایات پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان خورشیدعالم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہترین سروسز ڈیلیور کرنا اولین ترجیح ہے۔ جو کہ سرکاری آفسیران کی زمہ داری بنتی ہے۔اور جن مسائل کے متعلق نشاندھی کی گئی ہے۔ان کے حل کیلئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں گے۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کچھ مسائل پر فوری حل کے احکامات جاری کیے۔اور بعض مسائل جنکا تعلق صوبائی حکومت سے تھا۔کو حکام بالا کو بھجا جائےگا۔تاکہ ان مسائل کا بھی فوری حل ھو سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بارکھان اور کمانڈنٹ ماﺅند راہفلز کوہلو نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل کو سننا اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات اٹھانا ہے۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کا خیر مقدم کیا۔اور اسے حکومت کا احسن اقدام قرار دیا۔