تمبو(آن لائن)نصیرآباد کے علاقے غیرت کے نام پر ملزم نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2افراد کوقتل کردیا اور فرار ہوگیا پولیس کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود گوٹھ محمد عالم میں ملزم غلام مرتضی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی سالی مسمات ریحانہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا محمد شعبان کو قتل کردیا ملزم واقع کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر منجھو شوری پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کرکے ابتدائی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔