ڈپٹی کمشنر چاغی شیہک بلوچ کا پرنس فہد ہسپتال دالبندین پہنچے تو متعلقہ عملے نے انھیں ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا جس کے دوران انہوں نے جنرل سرجن ڈاکٹر نثار احمدسے بھی ملاقات کی۔
ڈی سی چاغی شیہک بلوچ نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضریوں کا معائنہ کیا اور ان کے مسائل معلوم کیئے۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور عملے کی حاضریوں کا رپورٹ انھیں ہفتہ وار ارسال کیا جائے تاکہ اگر کوئی ایک دن بھی غیرحاضر رہا تو اس کی تنخوہ کاٹی جائے۔
انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضریاں یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طب کا شعبہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس مریضوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میرقائم خان بڑیچ،پریس سیکرٹری بغداد شاہ نوتیزئی،بابویحییٰ نوتیزئی، جواد مینگل و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔