تحفظ مساجدومدارس اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ شبیراحمدنوری نے کہاکہ اوچ پاورپلانٹ سے ڈیرہ مرادکومفت بجلی فراہم کی جائے۔
فرانسس کی اس کمپنی نے علاقے کے نوجوانوں کوروزگاردینے اوربجلی کی فراہمی کاوعدہ کیاتھاروزگاراوربجلی نہ دیناوعدے کی سنگین خلاف ورزی ہے حکام کے بجلی بحالی کے دعوے محض جھوٹ پرمبنی ہیں جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں ہوسکی روزنانہ کی بنیادپردودوگھنٹے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ دوگھنٹے بجلی آنے اورجانے کاشیڈول جاری ہے۔بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باوجودغیراعلانیہ ٹرپنگ کے سبب بھی بجلی کی بندش جاری ہے کوئی پوچھنے والانہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے سبب عوام ذہنی کوفت کاشکارہوچکے ہیں عوام کوبنیادی سہولت بجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔
انہوں نے کہاکہ اوچ پاورسے نصیرآبادکوبجلی فراہم کرنے کاوعدہ پوراکیاجائے کیونکہ بجلی کی لوڈشیٖڈنگ سے کاروبار واور زمینداروں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں لوگ دن بھر پانی کی حصول کیلئے بھی سرگرداں ہیں ۔
بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب گھریلوصارفین کوپانی کی شدید قلت کاسامناکرناپڑرہاہے آئے روز بجلی کی طویل ترین اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ آوازبلندکرنے پراسے مزیدوسعت دے دی جاتی ہے جس سے معمولات زندگی شدیدمتاثر ہو رہے ہیں رات کے اوقات میں طلباء موم بتی جلاکر پڑھنے پرمجبورہیں جواعلی حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہے