چھ ارب ڈالر کا سعودی پیکج ،وزیراعظم عمران خان کامشن کامیاب

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے مالی مدد کا اعلان کردیا ،چھ ارب ڈالر کا پیکج دیگی جس میں تین ارب ڈالر کا ادھار تیل اور تین ارب ڈالر نقد دئیے جائینگے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد بن سلمان اور دیگر کی ملاقاتوں حکام سے ملاقوتوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب میں پرتپاک استقبال اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں مرکزی خطاب نے دنیا کے سامنے پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں مدد دی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

وزیراعظم عمران خان گزشتہ روزسعودی عرب پہنچ چکے جہاں انہوں نے آج بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار کی دعوت دی جس میں بڑے پیمانے پر سعودی سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بڑے بڑے ممالک اور بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو خود اس کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے اورمذکورہ کانفرنس میں ان ممالک اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ آ کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں۔
اس موقع پروزیراعظم کو جس طرح کی پذیرائی ملی اسکی مثال حالیہ عرصے میں نہیں ملتی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف جب ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیوس گئے تھے تب انکو خطاب کرنے تک کا موقع نہیں دیا گیا تھا

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دورہ ڈیوس کے دوران ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرنے سے اس لیے روکا گیا کیونکہ ان پر کرپشن کے الزامات عائد ہیں اور ان الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اسی طرح جب نواز شریف 34 ملکی اتحاد کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے، تب انکو اس تقریب میں بھی خطاب کی اجازت نہیں مل سکی تھی جبکہ اختتامی مراحل میں بھی انکو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیاتھا
جبکہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہہنچے تو مدینہ کے گورنر نے انکا استقبال کیا جبکہ ریاض پہنچنے پر بھی وزیر اعظم پاکستان کا پر تپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو اس کانفرنس میں مرکزی خطاب کرنے کا موقع بھی دیا گیا جس میں وزیر اعظم نے پاکستانی موقف کو دنیا کے سامنے رکھا اور دنیا بھر سے آئے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.