ہزار گنجی میں تاجروں کو مشکلات ،لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان

کوئٹہ ( پ ر )مرکزی انجمن تاجران ھزارگنجی زون کااجلاس مزدہ اسٹینڈ مسجد روڈ ھزاگنجی میں منعقد ھوا اجلاس کی صدارت مرکزی انجمن تاجران ھزارگنجی زون کے صدر سید عبدالخالق آغا نے کی اجلاس میں ھزارگنجی زون کے عہدیداروں ڈاکٹر شریف کاکڑ عبدالسلام بادینی حاجی امیرجان کاکڑ حاجی موسی خان اچکزئی اور ھوٹل ایسوسی ایشن ھزارگنجی زون کے صدر سید ہجت اللہ آغا اور مزدہ اسٹینڈ مسجد روڈ ھزارگنجی کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اجلاس میں مسجد روڈ مزدہ اسٹینڈ یونٹ کی از سرنو کابینہ تشکیل دینے کے لیئے مشاورت سمیت تاجروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے سید عبدالخالق آغا نے کہا کہ ھزار گنجی میں مختلف ہیلوں بہانوں سے تاجروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ھے جس کی ہم ہر پلیٹ فارم پر بھرپور مزمت کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد تاجروں کی مشاورت سے ھزارگنجی زون کے تمام یونٹس کو فعال اور منظم کرکے ان کی کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری ملکی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ھے اس لیئے حکومت کوچاہیئے کہ وہ تاجروں کے مسائل کو حل کر نے لیئے بھرپور اقدامات کرے تاکہ تاجر برادری ملک اور صوبے کی ترقی کے لیئے اپنا بھر پور کردار ادا کرسکے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.