مستونگ میں چور سرگرم ،دن دیہاڑے موٹر سائیکل چھینا عام ہوگیا ،بی این پی

0

اسٹریٹ کرائمز کا خاتمہ نہ ہوا تو انتظامیہ کیخلاف شہریوں کیساتھ ملکر احتجاجی تحریک شروع کرینگے
مستونگ…. بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر عبداللہ جان مینگل سینئر نائب صدر و ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مستونگ چیرمین میر محمد انور مینگل ضلعی جنرل سیکرٹری میرمحمد حنیف رستم زئی ہیومن رائیٹس سیکرٹری حاجی نذرجان ابابکی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر یحیٰ بلوچ انفارمیشن سیکرٹری بسم اللہ بلوچ محمد حسنین شاہوانی میر اسفند یار مینگل جمیل احمد شاہوانی اور دیگر نے سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ شہر میں دن دھاڑے چوری ڈکتیاں رہزنی کی وارداتوں میں اضافے سے نہ صرف عوام کی جان و مال محفوظ نہیں بلکہ شہریوں کی عزت نفس بھی مجروع ہو رہے ہیں پولیس انتظامیہ صرف قومی شاہراوں پر گشت کرتی ہے ۔شہر میں کوئی موبائل گشت نہیں گزشتہ دو ماہ کے دوران دن دھاڑے کئیدرجن موٹر سائیکلیں عوام سے نقدی موبائل سیٹ نان بائیوں اور ہندوں تاجروں سے گن پوائنٹ پرکیش اب معمول بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ مستونگ شہر میں امن امان کی قیام برقرار رکنھے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوام سے ناانصافیوں پر کسی صورت خاموش نہیں بیھٹیں گے اور نہ ہی پولیس گردی کی اجازت دینگے انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ایس ایچ او سٹی کی پارٹی کے رہنماکے ساتھ ناشائستہ رویہ اختیار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مستونگ میں اسٹریٹ کرائمز کا خاتمہ نہیں ہوسکا تو شہریوں سے مل کر پولیس انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاجی تحریک شروع کرینگے انہوں نے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ مستونگ میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیئے اقدامات کیئے جائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.