کوئٹہ ( پ ر ) ہماری نوجوان نسل ہماری تاریخ اور ثقافت کی محافظ ہے،
وقت کی اشد ضرورت ہے کہ تعلیم اوجدت کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اپنی ثقافت ، اقدار اور تہذیب و تمدن پر گہری آگاہی اور تعلق فراہم کیا جانا چاہیے ۔
جو قومیں اپنی تاریخ اور جڑوں سے تعلق قائم رکھتی ہیں وہی جدید دور میں کامیاب ہو رہی ہے اور جو قومیں اپنی روایات اور ثقافت سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہے۔
تاریخ میں ان قوموں کے نقوش دیر پا نہیں ہوتے۔اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ طلباء کو دور جدید کے ساتھ ساتھ صدیوں پر محیط ہماری تہذیب اور ثقافت کے امتزاج سے لیس تعلیم و تربیت فراہم کریں
وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی کا بیوٹمزثقافتی میلے کے تقریب سے خطاب
رنگا رنگ ثقافتی میلے میں بیوٹمز کے 500سے زائد طلبا نے ثقافتی رنگوں میں ڈھل کر پاکستان کی تمام ثقافتی رنگوں کی ترجمانی کی
پشتون،بلوچ ،پنجابی ،ہزارگی ،گلگت بلتستان سمیت طلباء نے پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کے ثقافتی رنگوں سے میلے کو چار چاند لگادئیے۔
ثقافتی میلے میں ثقافتی ملبوسات میں ملبوس طلباء نے قدیم ثقافتی روایات ،بھائی چارے ،وطن سے محبت اور رواداری پر مبنی خوبصورت خاکے پیش کیے۔
ثقافتی میلے میں وائس چانسلر یونیورسٹی خضدارپروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ شوبز سے وابستہ شخصیات ،اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ بیوٹمز سالانہ اولمپیاڈ 2018 , 15تا23اکتوبر 2018تک جاری رہا
جبکہ سالانہ اولمپیاڈ میں طلباء و طالبات ، اساتذہ و دیگر عہدیداران سمیت چار ہزار سے زائدکھلاڑی مختلف کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں
جس میں ایتھلیٹکس، کرکٹ،فٹبال، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن ، باسکٹ بال، رسہ کشی، شطرنج،والی بال جبکہ سٹوڈنس آفیئرز کے زیر اہتمام مضمون نویسی، تقریری و شعری مقابلہ،ڈرامہ کمپیٹیشن،اور مقابلہ موسیقی شامل ہیں۔
وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ بیوٹمز کے طلباء ہر میدان میں ہر اول دستے کا کردار سر انجام دے رہے ہیں
چاہے تعلیمی افق ہو یا کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوان ہر شعبے میں ترقی کا سفر خوش اسلوبی سے طے کر رہے ہیں۔ بیوٹمز سالانہ اولمپیاڈ 2018کی اختتامی تقریب آج بروزبدھ بیوٹمز میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ ہونگے۔