موذی مرض پولیو ،وزیراعلیٰ بلوچستان کی خوشخبری

0

کوئٹہ(خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ ملک کو پولیوفری بنانے کاہدف چند قدم کے فاصلے پر ہے

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اوررضاکاروں اورمتعلقہ محکموں اوراداروں کی شاندارکارکردگی کے باعث ہم ملک اورخاص طور سے بلوچستان کو پولیوسے پاک بنانے کے قریب تر ہیں۔

پولیو کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہو ں نے کہاکہ ایک خوشحال اورترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مند نوجوان ہی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

ہماری نئی نسل پولیوجیسے موذی مرض سے محفوظ رہ کر ہی صحت مند رہے گی اورملک اورصوبے کو ترقی یافتہ اورخوشحال بنانے کے قابل ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان دنیا کے اْن دوممالک میں شامل ہے جہاں ابھی تک پولیوموجود ہے ،ماضی قریب میں پولیو خطرناک صورتحال اختیار کرگیاتھا

اوربین الاقوامی برادری میں ہمارے لئے بدنامی کا باعث بن رہاتھا۔تاہم محنت ،لگن اورعزم کے ذریعے ہم نے پولیو پرقابوپانے میں کامیابی حاصل کی
جس میں والدین،علماء کرام،قبائلی وسماجی معتبرین،رضاکاروں اورمتعلقہ اداروں نے اہم کرداراداکیا

جنہیں حکومت کی بھرپورسرپرستی حاصل ہے۔وزیراعلیٰ نے عالمی ادارہ صحت یونیسف اورایملڈا بل گیٹس فاوٴنڈیشن کی معاونت پران اداروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا
کہ آج ہم اس قابل ہیں کہ دنیا کو پیغام دے سکیں کہ ہم پولیو کو شکست دینے میں کامیاب ہونے والے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں ایک مرتبہ پھروالدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو کی ہرمہم میں اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے دوقطرے ضرورپلاکربچوں کے صحتمند مستقبل کو یقینی بنائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.