حکومت معاشی تباہی اور مہنگائی کے ذریعے قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کی مجرم ہے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حکومت کو معاشی تباہی اور مہنگائی کے ذریعے قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کا مجرم قرار دے دیا، کہتے ہیں پاکستان کے عوام کو معیشت اور موجودہ حکومت میں سے ایک کو چننا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حکومت کا ایک ایک منٹ پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا رہا ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کا اعلان کر کے اشیائے خورونوش کی قیمتیں مزید بڑھا دیں، یہ ہے اس حکومت کا احساس اور وعدہ؟ ایک بار پھر اُن کی بات سچ ثابت ہوئی کہ یہ حکومت عوام اور آئی ایم ایف دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور پارلیمنٹ سے آئی ایم ایف کی شرائط کیوں چھپا رہی ہے، شرائط نہیں مانیں تو پھر مہنگائی کیوں ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.