بشریٰ انصاری خوبصورتی میں اضافے کیلئے کونسی ڈرپس لگواتی ہیں؟

کراچی: شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائے رکھنےکیلئے سب ہی فنکاروں کو اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور حسن میں اضافے کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

اداکاروں کا طرزِ ندگی، فٹنس اور ان کی خوبصورتی ہی انہیں شوبز میں زندہ رکھتی ہے کیونکہ اس شعبے میں سفید صاف رنگ، گھنے، سیدھے لمبے چمکدار بال اور خوبصورت جِلد کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔

بشریٰ انصاری انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ ہیں اور وہ آج بھی اتنی ہی بڑی اسٹار ہیں جتنی 2 یا 3 دہائیاں پہلے تھیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

تاہم حسن میں اضافے کی اس دوڑ میں جہاں تمام  نوجوان اداکارائیں شامل ہیں وہیں پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی کسی سے  پیچھے نہیں۔

بشریٰ انصاری نے بتایا ہے کہ وہ  شائستہ لودھی کے مشورے پر ان  سے اپنی فٹنس اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے وٹامن بیوٹی ڈرپس لگوا رہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 2 ڈرپس لگوائی ہیں جلد  کو ترو تازہ کرنے کیلئے کولیجن  بوسٹر اور جسمانی قوت میں اضافے کیلئے ملٹی وٹامن، انہوں نے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے جدید طریقوں کا استعمال کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.