مسلح افراد کی تشدد ،ڈاکٹروں کا سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک
کوئٹہ :۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر خوستی نے کہا کہ جمعہ کو سول ہسپتال کوئٹہ میں کچھ لوگ آئے اور ڈاکٹروں پر تشدد کیا

واقعہ کیخلاف ڈاکٹروں نے احتجاجاً تمام وارڈوں اور او پی ڈیز سے بائیکاٹ کر دیا

جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اور ڈاکٹروں پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا اس وقت تک کوئی بھی ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی سرانجام نہیں دے گا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

اگر فوری طورپر حالات کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ طے کر سخت احتجاج کریں گے

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹرز کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی

آئی جی پولیس بلوچستان کو اس واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی اور انہیں فوری گرفتار کرنے کی ہدایت
ڈاکٹرزاورا نتظامیہ کے ساتھ غیرمناسب رویہ روا رکھنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.