بیجنگ چین نے سال 2020 میں سائنس کو مقبول بنانے کے لیے مزید مقامات اور عجائب گھر کھولے ہیں۔وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے حال ہی میں قومی سائنس کی مقبولیت کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق2020 میں ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے 1 ہزار 525 مقامات اور عجائب گھر تھے جو 2019 کے مقابلے میں 48 زیادہ ہیں۔ ان مقامات کا کل رقبہ تقریبا 55 لاکھ مربع میٹرز تک پہنچ گیا ہے جو کہ سال 2019 کے مقابلے میں 2.28 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2020 تک ملک بھر میں سائنس کو مقبول بنانے والے اہلکاروں کی تعداد 18 لاکھ 13ہزارتھی جو کہ سال 2019کے مقابلے میں 3.08 فیصد کم ہے تاہم اہلکاروں کے ڈھانچے میں بہتری آرہی ہے ۔سال2020 میں عوام کے لیے 8 ہزار 328 سائنسی تحقیقی سہولیات بشمول قومی لیبارٹریز، انجینئرنگ مراکز، تجزیاتی مراکز، امتحانی مراکز، اور سائنسی اعدادوشمار کے مراکز کھولے گئے جہاں 1کروڑ 15لاکھ 50ہزارسے زائد سیاحوں کو قبول کیا گیا جو کہ 2019 کے مقابلے میں 21.89 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آن لائن اور آف لائن دونوں تقریبات بشمول تقاریر، نمائشوں اور مقابلوں کو متعارف کرایا گیا تاکہ سائنس کے علم کو عوام میں مقبول بنایا جائے ۔